Aaj.tv Logo

ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ توڑ سطح پر پہنچ گئی

17 مئ 2022
<p>ی تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا ہے۔  فوٹو — سی این بی سی</p>

ی تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا ہے۔ فوٹو — سی این بی سی

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ایک ہی روز 1500روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار ایک سو روپے کا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 1833 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔