Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں دھماکہ، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا ہے جس میں دہشتگردوں نے بال بیرنگ کا استعمال کیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کئی موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے.
اپ ڈیٹ 17 مئ 2022 12:08am
پولیس موبائل کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
پولیس موبائل کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں واقع کپڑے کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا ہے، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس میں دہشتگردوں نے بال بیرنگ کا استعمال کیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کئی موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر آگ بھی بھڑک اٹھی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے طلب کرلی جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کوشش کرے کوئی جانی نقصان نہ ہو پائے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جان بحق خاتون کے اہل خانہ اور 11 زخمی افراد سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

karachi

Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div