Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کمی

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز مندی کی لہردیکھی جارہی ہے،ہنڈریڈانڈیکس میں ایک ہزارپوائنٹس سے...
شائع 16 مئ 2022 01:03pm

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز مندی کی لہردیکھی جارہی ہے،ہنڈریڈانڈیکس میں ایک ہزارپوائنٹس سے زائد کمی ہوئی، کاروبارکےدوران بینچ مارک ہنڈریڈانڈیکس 42ہزار400کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے پہلے روزسرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت جاری ہے ،ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزارپوائنٹس سے زائد کمی ہوگئی،بینچ مارک انڈیکس 42ہزار400پرآگیا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےسے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق غیریقینی صورتحا ل ہے،جس کی وجہ سے سرمایہ کارگھبراہٹ کا شکارہیں۔

ساتھ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسز کی جانب سے درجہ بندی میں کمی کے خدشات سےپاکستان کی جانب سے فروخت کئےگئےعالمی بانڈزشرح سوداورقرض لینے کی صلاحیت متاثرکرےگی۔

اسٹاک مارکیٹ کے بروکرزکاکہناہےکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہےتاکہ مارکیٹ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔

PSX

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div