Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

اریبین ٹریول مارکیٹ سفر و سیاحت کا سب سے بڑا میلہ، 20 ہزار افراد کی شرکت

اریبین ٹریول مارکیٹ میں ہر خطے کو زیادہ مواقع فراہم کیا جبکہ میلے میں 20 ہزارسے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
شائع 16 مئ 2022 01:08pm
اریبین ٹریول مارکیٹ میں 150 سے زیادہ ملکوں سے ماہرین کی شرکت ـــ گلف نیوز
اریبین ٹریول مارکیٹ میں 150 سے زیادہ ملکوں سے ماہرین کی شرکت ـــ گلف نیوز

دبئی: اریبین ٹریول مارکیٹ کے نام سے مشرق وسطیٰ کا ٹریول انڈسٹری کا سب سے بڑا میلہ سجایا گیا۔

آج نیوز کے مطابق اریبین ٹریول مارکیٹ فیئرکے نام سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی سالانہ نمائش میں دنیا بھرسے ٹریول انڈسٹری کے بڑے پلیئرز نے شرکت کی، جن میں سیروسیاحت کے شعبے سے منسلک 15 سو سے زیادہ کمپنیاں، بڑی ایئرلائنز اور ادارے شامل تھے۔

اریبین ٹریول مارکیٹ میں 150 سے زیادہ ملکوں سے ماہرین نے شرکت کی جبکہ ٹریول انڈسٹری کے مستقبل سمیت مختلف موضوعات پر سیمینارز میں شرکاء کی بڑی تعداد نظر آئی۔

تاہم ٹریول انڈسٹری کے نمائندے فضائی سفر میں تیزی سے اضافے پر خوش نظرآئے جبکہ ان کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ فضائی سفر میں بزنس کلاس سفر میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال یہ میلہ 85 فیصد بڑے پئمانے پر ہوا۔

علاوہ ازیں اس مرتبہ ہر خطے کو زیادہ مواقع فراہم کیے گئے جبکہ 9 سے 12 مئی تک جاری رہنے والے اس میلے میں 20 ہزارسے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

dubai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div