Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ای وی ایم مشین کے ذریعے الیکشن ہوا تو الیکشن کمیشن متنازع ہو جائے گا: خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ پی ٹی آئی نے فراڈ کیا ہے، ای وی ایم ہوگی نہ بیرون ملک پاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
شائع 14 مئ 2022 06:48pm
الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ 8 لاکھ ای وی ایم مشین نہیں خرید سکتے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ 8 لاکھ ای وی ایم مشین نہیں خرید سکتے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے الیکشن ہوا تو الیکشن کمیشن متنازع ہوجائے گا۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہہم لڑائی کے موڈ میں نہیں ہیں، پاکستان کی معیشت اس لئے تباہ ہوئی کیونکہ سابقہ حکوت نے ریاست اور ادارے کے مسائل کو نہیں سمجھ سکی، ان کے پاس ایک ہی ایجنڈا تھا کہ این آر او نہیں دیں گے جبکہ ہم ان سے معیشت میں بہتری مانگ رہے تھے اور انہوں نے جو 22 ہزار بلین روپے کا قرضہ لیا اس کا کوئی ہی ذکر نہیں کر رہا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اصلاحات کریں گے، ہم ایسا قانون لائیں گے جو آئین سے متصادم نہ ہو، الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ 8 لاکھ ای وی ایم مشین نہیں خرید سکتے، اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ پی ٹی آئی نے فراڈ کیا ہے، ای وی ایم ہوگی نہ بیرون ملک پاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب نے چشمہ لنک کینال کو کھول کر بڑی زیادتی کی ہے، پنجاب بڑا صوبہ اور بڑا بھائی ہے اسے احتیاط سے کام لینا چاہئے، پانی کا مسئلہ بہت حساس ہے جس سے چھوٹے صوبے متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ہے چشمہ لنک کینال سے آج 7 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، میں اپنی وزارت کے ذریعے کوشش کر رہا ہوں کہ ہر بیراج پر ایک کو-آرڈنیٹر بنایا جائے جو ہمیں رپورٹ کرے آج کتنا پانی آیا اور کتنا گیا ہے۔

PPP

press conference

khursheed shah

EVM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div