Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

مشترکہ مفادات کونسل وزیر اعظم کی سربراہی میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور 3نامزد وفاقی وزراء پر مشتمل ہوتی ہے۔
شائع 13 مئ 2022 03:02pm

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی، مشترکہ مفادات کونسل وزیر اعظم کی سربراہی میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور 3نامزد وفاقی وزراء پر مشتمل ہوتی ہے۔

صدر عارف علوی نے منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت دی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل میں 3وفاقی وزیر آرٹیکل (2)153 کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے نامزدکئے گئے ہیں۔

کونسل میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بطور ممبر تعینات ہیں۔

اسلام آباد

President Dr Arif Alvi

Council of Common Interests

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div