Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

امریکیوں نے سمجھا تھا بوٹ پالش کرنے والا حالات سنبھال لے گا: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج بیٹھ چکی ہے جس کے پیشِ نظر ڈالر17 مئی تک 200 روپے تک چلا جائے گا، امریکیوں نے سمجھا تھا بوٹ پالش کرنے والا حالات سنبھال لے گا۔
شائع 12 مئ 2022 10:55pm
امریکیوں نے سمجھا تھا بوٹ پالش کرنے والا حالات سنبھال لے گا۔  فوٹو — فائل
امریکیوں نے سمجھا تھا بوٹ پالش کرنے والا حالات سنبھال لے گا۔ فوٹو — فائل

اٹک: سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیری بلاسم کاباپ بھی ملکی حالات بہترنہیں کرسکتا۔

اٹک میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کررتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس شخص نے 14 بار ادارے پر تنقید کی اس نےکابینہ لندن بلالی ہے، ملک میں 2 وزیراعظم اور 2 وزیر خزانہ ہیں، یہ لوگ عظیم فوج کے درمیان غلط فہمیاں بھی پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج بیٹھ چکی ہے جس کے پیشِ نظر ڈالر17 مئی تک 200 روپے تک چلا جائے گا، امریکیوں نے سمجھا تھا بوٹ پالش کرنے والا حالات سنبھال لے گا لیکن چیری بلاسم کاباپ بھی ملکی حالات بہتر نہیں کرسکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس پرفرد جرم عائد ہونے والی تھی وہ وزیراعظم اور جس پر فرد جم لگی وہ وزیراعلیٰ بن گیا ہے، عمران خان نے ملک بچانےکی کال دی ہے، رانا ثنا اللہ تم سن لوعمران خان اسلام آباد آرہا ہے۔

Sheikh Rasheed

Attock

PTI jalsa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div