Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نواز شریف کی زیرِ صدارت لندن میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری، وزیراعظم بھی شریک

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ لندن میں قائدین کی بیٹھک ایک ورکشاپ ہے جس میں ملک کو آگے چلانے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے اور غور کیا جارہا کہ ملک کو چلانے کیلئے فنڈز کہاں سے لائے جائیں۔
شائع 11 مئ 2022 06:50pm
نواز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس جاری۔  فوٹو — فائل
نواز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس جاری۔ فوٹو — فائل

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔

شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سمبھالنے کے بعد پہلی بار بھائی سے ملاقات ہوئی جہاں نواز شریف نے انہیں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دے کر گلے سے لگایا۔

نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ لندن میں قائدین کی بیٹھک ایک ورکشاپ ہے جس میں ملک کو آگے چلانے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے اور غور کیا جارہا کہ ملک کو چلانے کیلئے فنڈز کہاں سے لائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کا جاری لندن میں اجلاس کا ایجنڈا ملکی معاشی صورتحال ہے جب کہ اس میں انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب نائب صدر ن لیگ اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں دونوں بھائیوں کو ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے اہم مشاورتی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

london

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div