Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف نے این سی او سی کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئےکیسز کا نوٹس لے لیا۔
اپ ڈیٹ 10 مئ 2022 01:10pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےاومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر(این سی او سی) کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی او سی کو 31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان میں اومیکرون کے پہلے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اور ویکسی نیشن ہے۔

قومی ادارہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اورچھ ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔

NCOC

اسلام آباد

take notice

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div