Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی تصویرشیئر کردی

پریانکا اپنی بیٹی کو نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) میں 100 دن گزارنے کے بعد پہلی بار گھر لے آئئ ہیں۔
شائع 09 مئ 2022 02:30pm

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویرشیئر کر دی ہے۔

فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک طویل پیغام کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شوہر نک جونس کے ہمرہ اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر بھی شیئر کی۔

تاہم تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا اپنی بیٹی کو سینے سے لگائی ہوئی ہیں جبکہ اس کی آنکھوں پر سفید رنگ کا دل والا ایموجی لگایا ہے۔

پریانکا نےکیپشن میں لکھا کہ وہ اور ان کا شوہر اپنی بیٹی کو نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) میں 100 دن گزارنے کے بعد پہلی بار گھر لے آئے ہیں۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی سنہ 2018 میں ہوئی تھی۔

Bollywood actress

Bollywodd

Priyanka Chopra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div