Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیر اعظم نے ہنزہ جھیل میں طغیانی کے بعد فوری امدادی اقدامات کا حکم دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنزہ میں شیسپر گلیشیئر سے برفانی جھیل آؤٹ برسٹ فلڈ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی...
شائع 08 مئ 2022 05:37pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنزہ میں شیسپر گلیشیئر سے برفانی جھیل آؤٹ برسٹ فلڈ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایات ہنزہ کے قراقرم ہائی وے پر واقع حسن آباد پل کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

اپنے ٹویٹر بیان میں وزیر اعظم نے حکام کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ مکینوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ہنگامی سامان پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز نے حکام سے شاہراہ قراقرم پر پل گرنے کے باعث متبادل راستہ تیار کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

انہوں نے 700 میگاواٹ اور 250 میگاواٹ کے پاور ہاؤسز کی جنگی بنیادوں پر فوری بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ اس کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم نے شاہراہ قراقرم کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Prime Minister

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div