Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ر) چیئرمین واپڈا کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ر) نے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم شہباز...
شائع 07 مئ 2022 04:21pm

لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ر) نے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق انہیں پہلی بار 2016 میں پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی اس وقت کی حکومت نے واپڈا کے چیئرمین کے طور پر تعینات کیا تھا، اور پھر اگست 2021 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ایم ایل-این) کے دوران انہیں مسلسل پانچ سال کی دوسری مدت کی پیشکش کی تھی۔

بطور چیئرمین واپڈا تقرری سے قبل انہوں نے تقریباً 38 سال تک پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔

پاک فوج میں اپنی خدمات کے دوران انہوں نے کئی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دیے جن میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں چیف انسٹرکٹر اور گلگت بلتستان میں ڈویژن کمانڈر شامل ہیں۔

انہوں نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں انسپکٹر جنرل (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور 30 کور گوجرانوالہ کی کمانڈ کی۔ وہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی جمہوریت کی کامیاب منتقلی اور معاشی مثبت رفتار سے متعلق سیمینارز میں باقاعدہ مقرر رہے ہیں۔

resignation

WAPDA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div