Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سعودی عرب: جدہ سیزن کے پہلے 3 دنوں میں 2 لاکھ سے ذائد افراد کی شرکت

جدہ سیزن کورونا کی وجہ سے 2 سال کے وقفے کے بعد اس سال اپنے دوسرے ایڈیشن کے لیے واپس آیا ہے۔
شائع 06 مئ 2022 11:44am
ریاض سیزن 2021 کی افتتاحی پریڈ ___ فوٹو سعودی سرکاری میڈیا ایس پی اے
ریاض سیزن 2021 کی افتتاحی پریڈ ___ فوٹو سعودی سرکاری میڈیا ایس پی اے

جدہ: سعودی عرب کے جدہ سیزن نے اپنے آغاز کے پہلے 3 دنوں میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ سیزن 2 مئی کو عید الفطر کے موقع پر شروع ہوا، جس میں میں روزانہ آتش بازی کا اہتمام کے ساتھ ہی مختلف انواع و اقسام کے کھلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی اس میلے آنے والے افراد بہت سے منفرد پرکشش تفریحی کھلیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منفرد پشکش کے سبب گزشتہ دنوں جدہ آرٹ کی مانگ میں اضافے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تاہم توقع کی جاتی ہے کہ وہ پورے سیزن میں زیادہ سے زیادہ افراد کو راغب کریں گے۔

علاوہ ازیں جدہ سیزن میں پرکشش مقامات میں بین الاقوامی اداکاری کے شوز شامل ہیں، جن میں ایکروبیٹک ڈسپلے، جگلنگ، ہیلیم غبارے، جھولے اور بہت کچھ شامل ہے۔

خیال رہے کہ جدہ سیزن کورونا کی وجہ سے 2 سال کے وقفے کے بعد اس سال اپنے دوسرے ایڈیشن کے لیے واپس آیا ہے۔

Saudi Arab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div