Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

اوکاڑہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی ماڈل بہن کوقتل کردیا

22 سالہ سدرہ بطور پیشہ ماڈل تھی جو فیصل آباد سے عید منانے اپنے آبائی گاؤں آئی تھی جہاں ملزم حمزہ کا اپنی بہن سے ماڈلنگ سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا۔
شائع 05 مئ 2022 11:56pm
یرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن کوقتل کردیا۔  فوٹو — فائل
یرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن کوقتل کردیا۔ فوٹو — فائل

اوکاڑہ میں نام نہاد غیرت کے نام پر حمزہ نامی شخص نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ بطور پیشہ ماڈل تھی جو فیصل آباد سے عید منانے اپنے آبائی گاؤں آئی تھی جہاں ملزم حمزہ کا اپنی بہن سے ماڈلنگ سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا اور انکار کرنے پر اس نے والد کی پستول سے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے بتایا کہ سدرہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Murder

Okara

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div