Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار

سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے،ہنگامی اقدامات درکارہیں، شہباز شریف
شائع 05 مئ 2022 01:20pm

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں افغانستان کے 10صوبوں میں سیلاب ،قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے،ہنگامی اقدامات درکارہیں۔

وزیراعظم نے افغان عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، ہر ممکن امداد کریں گے،عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں وہ افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کیلئے آگے آئے جبکہ او آئی سی سےبھی درخواست ہے کہ وہ افغان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے۔

شہبا زشریف نے افغانستان میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اوردیگرمتاثرین سے اظہارہمدردی کرتےہوئے کہا کہ افغانستان میں خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کیلئے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیام میں مزید کہا کہ افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے، متاثرین کیلئے ہنگامی امداد بھجوا رہے ہیں۔

اسلام آباد

flood

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div