Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر کوٹلی اور ڈنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی جوانوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔
شائع 03 مئ 2022 04:06pm
آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔  فوٹو — ریڈیو پاکستان
آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ فوٹو — ریڈیو پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن اف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر کوٹلی اور ڈنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی جوانوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر راولپنڈی اور ترجمان پاک فوج بھی موجود تھے۔ نمازِ عید ادا کرنے کے بعد جنرل باجوہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور جوانوں سے عید بھی ملے۔

loc

Army Chief

Eid 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div