Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے، آصف ذرداری کا کارکنوں سے خطاب

سابق صدر نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں ۔
اپ ڈیٹ 03 مئ 2022 01:43pm
سابق صدر آصف علی ذرداری ـــ فوٹو آج نیوز
سابق صدر آصف علی ذرداری ـــ فوٹو آج نیوز

نواب شاہ: آصف علی ذرداری نے کہا کہ الحمدوللہ ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے۔

آج نیوز کے مطابق عید کے موقع پر سابق صدر آصف علی ذرداری نے کارکنوں سے ذرداری ہاؤس میں خطاب کے دوران کہا کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالت اچھے ہورہے ہیں، الحمدوللہ ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے۔

سابق صدر نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں۔

سابق صدر آصف ذرداری نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں، مزید کہا اب آنا جانا لگا رہے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی۔

Asif Ali Zardari

PPP

NawabShah

Eid 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div