Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

خیبر پختونخوا کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، اس موقع پر ملک کی سالمیت اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اپ ڈیٹ 02 مئ 2022 10:49am

پشاو: خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منائی جارہی ہے، نماز عید کے چھوٹے بڑےاجتماعات ہوئے تاہم ہزارہ ڈویژن نے مرکز کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا، بعض دوسرےعلاقوں میں بھی عوام نے آج روزہ رکھا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے عید کے اعلان نے صوبے کے عوام کو بھی تقسیم کردیا، کہیں عید کا اجتماع ہوا تو کہیں روزہ رکھا گیا۔

خیبر پختونخوا کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پشاور میں نماز عید کا مرکزی اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر منعقد ہواجس میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، چیف خطیب مولانا طیب قریشی نے عید کی نماز پڑھائی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی، صوبائی کابینہ کے اراکین شوکت یوسفزئی اور عارف احمدزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر سرکاری حکام نے بھی وزیر اعلیٰ خبر پختونخوا کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نمازیوں میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد وصول کی۔

خیبر، لنڈی کوتل، مردان اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی تاہم ہزارہ ڈویژن میں عید وفاقی حکومت کے ساتھ منائی جائے گی، اسی طرح کئی اضلاع میں شہریوں نے روزہ رکھا۔

لوئردیرمیں بھی عوام نے عید کے اعلانات کونظراندازکردیااورآج روزہ رکھا۔

پشاور میں عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ساڑھے3 ہزار سے زائدپولیس اہلکار شہر بھر میں سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔

شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے

دوسری جانب شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے، مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے عید کے اجتماع ہوئے۔

بلوچستان میں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل، دکی، کوہلو اور بارکھان میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں داودی بوہرہ برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

کراچی سمیت ملک بھر میں داودی بوہرہ برادری آج عید الفطر منا رہی ہے ، نماز عید الفطر صدر کی طاہری مسجد میں ادا کی گئی ۔

کراچی سمیت ملک بھر میں داودی بوہرہ برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے تحت منا رہی ہے جبکہ نماز عید الفطر بوہری جماعت نے صدر کی طاہری مسجد میں ادا کی ۔

بوہرہ برادری کی عید کی نماز کلئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے، پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

نماز عید کے موقع پر وطن عزیز کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں ۔

KPK

peshawar

Celebration

eid prayers

Eidul Fitr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div