Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل منتقل کر دیاگیا۔
شائع 01 مئ 2022 11:05am

اسلام آباد:مدینہ منورہ کی بے حرمتی اور فیصل آباد میں درج مقدمے میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاگل ہوچکے ہیں۔

شیخ رشید نے الزام لگایا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا، حکومت انتقام پر اتر آئی ہے حالات بہتر نہیں ہوں گے، یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا، اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا۔

واضح رہے فیصل آباد میں شہری کی جانب درخواست پر پولیس نے 100 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

FIR

Faisalabad

Arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div