Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نظریےکو کھو نے والی قوم کا وجود ختم ہوجاتا ہے، عمران خان

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر شب دعا کا اہتمام کیا گیا، عالم دین مولانا طارق جمیل نے دعا کرائی۔
شائع 29 اپريل 2022 09:26am

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم دعا کرے کہ ہم اپنی آزادی کی راہ میں حائل زنجیریں توڑ سکیں،نظریے کو کھو نے والی قوم کا وجود ختم ہوجاتا ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر شب دعا کا اہتمام کیا گیا، عالم دین مولانا طارق جمیل نے دعا کرائی، ایف نائن پارک میں بھی شہریوں نے بڑی اسکرین کے ذریعے دعا میں شرکت کی۔

دعائیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یاد رکھو کہ جو قوم نظریے کو کھو بیٹھتی ہے اس کا وجود ختم ہوجاتا ہے، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننا تھا، مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑاہونا تھالیکن ہمیں جس پاکستان کی طرف جانا تھا بدقسمتی سے نہیں جا سکے، ہمیں پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنا چاہیئے۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری آزادی میں مداخلت ہوئی ہے، باہرسے سازش کرکے ہم پر پُتلےمسلط کئے گئے ہیں ،ہم سب کو پاکستان سے متعلق علامہ اقبال کے خواب کو سمجھنا ہوگا، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کو کوئی عام ملک نہیں بننا تھا، ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پر ایک عظیم قوم بننا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قوم دعا کرے کہ ہم اپنی آزادی کی راہ میں حائل زنجیریں توڑ سکیں۔

اسلام آباد

imran khan

Bani Gala

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div