Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

خاتون صحافی کی انوکھے انداز میں رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل

لاہور کے معروف رپورٹر امین حفیظ اور کراچی کے رپورٹر چاند نواب کو یاد نہ رکھنا ناانصافی ہوگی۔
شائع 24 اپريل 2022 11:32am
اسکریب گریب فوٹو
اسکریب گریب فوٹو

ممبئی: بھاتی خاتون صحافی کی انوکھی رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے لاکھوں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر صحافی اپنی انوکھی رپورٹنگ کی وجہ سے خاص مقام رکھتے ہیں، ایسے میں لاہور کے معروف رپورٹر امین حفیظ اور کراچی کے رپورٹر چاند نواب کو یاد نہ رکھنا ناانصافی ہوگی۔

اسی اثنا میں سوشل میڈیا پر بھارتی خاتون صحافی کی انوکھے انداز میں رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

تاہم وائرل ویڈیو میں خاتون صحافی کو دیکھا جاسکتا ہے،جس میں وہ روس اور یوکرین تنازع پر اپنے چینل کو ہندی زبان میں بیپر دے رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رپورٹنگ کے دوران وہ ایک جگہ پر کھڑے ہوکر رپورٹنگ کرنے کے بجائے مسلسل ہاتھوں کے ساتھ ساتھ اپنے پیر بھی چلارہی ہیں۔

اس کے علاوہ حال ہی میں تحریک انصاف کے کراچی جلسے کے دوران ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

جس میں چاند نواب شرکاء کو کیمرے کے آگے سے ہٹاکر رپورٹنگ کرنا چاہ رہے ہیں لیکن ارد گرد کے افراد جان بوجھ کرشرارت کررہے ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ پاکستان کے ایک نجی چینل کے رپورٹر امین حفیط بھی اپنے منفرد انداز کے سبب رپورٹنگ کی دنیا میں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں جبکہ ان کے اسی اندازگفتگو کی وجہ نمایاں مقام حاصل کیا۔

Indian

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div