Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف سے اتفاق کے بعد پیٹرول 227 روپے فی لیٹر ہو جائے گا: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی ختم کرنےپراتفاق کرلیا ہے۔
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2022 12:39pm
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح ــــ فوٹو روئٹرز
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح ــــ فوٹو روئٹرز

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اتفاق کے بعد پیٹرول 227 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

آج نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی ختم کرنےپراتفاق کرلیا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کے دوران پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنےکی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنےکاکہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی ختم کی جائےگی،اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی شرط پوری کی جائےگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،اسٹیٹ بینک کی خود مختاری،معاشی اصلاحات متنازع شرائط نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان پر عمل درآمد ہر صورت کرنا ہے، قرض پروگرام کوبحال کرنےکی کوشش میں ہیں، فیول سبسڈی کوبرداشت نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کوٹارگٹڈ سبسڈی دینےکی ضرورت ہے،پاورسیکٹرکے نقصانات 2400 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، تاہم گیس سیکٹرکاخسارہ1500ارب روپےتک پہنچ چکاہے۔

SBP

IMF

STATE BANK

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div