Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اٹلی کے قونصل جنرل کا بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت

بلقیس ایدھی کی گراں قدر خدمات پر حکومتِ اٹلی کی جانب سے صدرِ اٹلی ایوارڈ ’آرڈر آف دی سٹار‘ کے لیے منتخب کرلیا
شائع 22 اپريل 2022 04:36pm

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اٹلی کے قونصل جنرل مسٹر دانیلو جیوردانیلااور اہلیہ مسز آنتونیلا بارتولوموچی نے کراچی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

تقریب کراچی میں مقیم مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں سرکاری افسران، مذہبی علما اور مقامی معززین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی یاد میں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا تھا۔

مسٹر دانیلو جیوردانیلا نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور رمضان کے مقدس مہینے میں وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے میں روزہ رکھنا ایک بہترین تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روم میں وزارت خارجہ کی سالانہ افطار کی میزبانی کی روایت ہے اور میں نے سوچا کہ کراچی میں افطار کی میزبانی کرنا بہت اچھا اقدام ہوگا، مجھے امید ہے کہ کراچی میں یہ روایت آنے والے برسوں تک برقرار رہے گی۔

اٹلی کے قونصل جنرل نے ایک عظیم انسان دوست محترمہ بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنہوں نے اپنی زندگی اپنے شوہر مرحوم عبدالستار ایدھی کے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کے عظیم مقصد کے لیے وقف کر دی، ایدھی صاحب یہ پوری قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اس سال بلقیس ایدھی کو پسماندہ افراد کی بہتری میں ان کی گراں قدر خدمات پر حکومتِ اٹلی کی جانب سے صدرِ اٹلی ایوارڈ ’آرڈر آف دی سٹار‘ کے لیے منتخب کیا گیا۔

آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے اٹلی میں کورونا وبا کی پہلی لہر سے متاثر ہونے والے متاثرین کے لیے عطیہ دینے کے لیے فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔

اٹلی ایدھی فاؤنڈیشن کو اس کی ہمدردی اور فراخدلی کے لیے ہمیشہ یاد رکھے گا اور انسانی خدمات کے میدان میں مزید تعاون کا منتظر ہے۔

اس موقع پر موجود مہمانوں نے مرحومہ بلقیس ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

karachi

Italy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div