Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کون سا وزیر کون سی ذمہ داریاں سنبھالے گا؟ نام سامنے آ گئے

مریم اورنگزیب اطلاعات و نشریات کی وزیر ہوں گی، خواجہ آصف دفاع، رانا ثنا اللہ داخلہ، احسن اقبال منصوبہ بندی و ترقیات اور اعظم نذیر تارڈ قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔
شائع 19 اپريل 2022 01:33pm

اسلام آباد:کون سا وزیر کون سی ذمہ داریاں سنبھالے گا؟، نام سامنے آ گئے، مریم اورنگزیب اطلاعات و نشریات کی وزیر ہوں گی، خواجہ آصف دفاع، رانا ثنا اللہ داخلہ، احسن اقبال منصوبہ بندی و ترقیات اور اعظم نذیر تارڈ قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔

خورشید شاہ آبی وسائل، شیری رحمان موسمیاتی تغیرات اور نوید قمر تجارت کے وزیر ہوں گے، مرتضیٰ محمود،صنعت و پیداوار اوراسعد محمود مواصلات کا قلمندان سنبھالیں گے۔

قادر پٹیل قومی صحت اور اسرار ترین دفاعی پیداوار کے وزیر ہوں گے،امین الحق آئی ٹی اور فیصل سبزواری پورٹس اینڈ شپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

شاہ زین بگٹی انسداد منشیات اور مفتاح اسماعیل خزانہ کے وزیر ہوں گے جبکہ مفتی عبدالشکور مذہبی امور اور سینیٹر طلحہ محمود سیفرون کے وزیر ہوں گے، اس کے علاوہ قمر زمان کائرہ مشیر امور کشمیر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

عائشہ غوث پاشا وزیر مملکت برائے ریونیو اور فنانس اورحنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہوں گی۔

اسلام آباد

takes oath

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div