Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق

سابق صدر آصف زرداری نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
شائع 19 اپريل 2022 08:57am

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف زرداری کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا ۔

سابق صدر آصف زرداری نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وفاقی کابینہ تشکیل سمیت دیگر امورپربھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پرمیں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری اورجے یو آئی کی جانب سے مولانا صلاح الدین و دیگر بھی موجود تھے جبکہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا ۔

مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے کہا کہ نااہل عمران خان اقتدار سے ہٹتے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آصف زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنربھی دیا گیا ۔

ادھر سابق صدرآصف علی زرداری اور سردار اخترمینگل کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پربات ہوئی، اخترمینگل نے بلوچستان کی صورتحال پر توجہ دلائی۔

PDM

اسلام آباد

PPP

Asif Zardari

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div