Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتے تو لوگ بد دعائیں دیتے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں خادم پاکستان ہوں...
شائع 15 اپريل 2022 09:59pm
فوٹو — نیو یارک ٹائمز
فوٹو — نیو یارک ٹائمز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں خادم پاکستان ہوں اور عوام پرائم منسٹر ہے۔

دارالحکومت میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح کے تمام اقدامات اٹھائیں گے، پی ایم ہاؤس پاکستان ہاؤس ہوگا جہاں چاروں صوبوں کے کام ہوں گے، میں خادم پاکستان اور آپ پرائم منسٹر ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 21 اور 50 روپے بڑھاتے تو لوگ بدعائیں دیتے، پچھلی حکومت نے چکر چلایا کہ ہمیں لپیٹیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ انکی حکومت جانے والی ہے، وہ ہر جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے لیے ہر حد پار کرنے کیلئے تیار ہےِ لیکن ہم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں لیکن پھر بھی جانا ان کے پاس پڑےگا، ملک میں بجلی کے 26 کارخانے بدانتظامی اور خام تیل نہ ہونے کے باعث بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلائیں گے، سابق سفیر، سیکرٹری خارجہ اور سیاسی قیادت کو مدعو کریں گے جس میں مبینہ خط سب کےسامنے رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جلسےجلوس کرنا عمران خان کا حق ہے، انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، قانون اپنا راستہ لےگا، ہمارا بیانیہ صرف کام ہے اور کام کرتے رہیں گے، استعفے دینا پی ٹی آئی کا حق ہے، ایوان کام کرتارہےگا، کسی کو انتشار اوربدامنی کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

Shehbaz Sharif

imran khan

Petrol

Prime Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div