Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قومی اسمبلی اجلاس کل دن 12 بجے طلب، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پیش ہوگی

اجلاس کے ایجنڈے میں پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے جب کہ نومنتخب اسپیکراپنے عہدے کا حلف بھی لیں گے۔
شائع 15 اپريل 2022 05:51pm

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکٹیریٹ کی جانب سے کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے جس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے جب کہ نومنتخب اسپیکراپنے عہدے کا حلف بھی لیں گے۔

خیال رہے کہ 8 اپریل کو متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی۔

عدم اعتماد میں تحریر تھا کہ قاسم خان سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

NA session

Vote of No Confidence

deputy speaker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div