Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

نئے حکومتی ضوابط: اسٹیٹ بینک ہفتے کے 6 دن کام کرے گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے حکومتی ضوابط کے مطابق ہفتے میں اپنے...
شائع 13 اپريل 2022 04:15pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے حکومتی ضوابط کے مطابق ہفتے میں اپنے کام کے دنوں میں پانچ سے بڑھا کر 6 دن کر دیا ہے۔

جبکہ رمضان کے مہینے کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق دوسرے تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کی طرف سے بھی ان اوقات کی پیروی کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ایم ایف بیز کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک بغیر وقفے کے صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پبلک ڈیلنگ کیلئے کم سے کم کاروباری بینکنگ اوقات کا مشاہدہ کریں اور جمعہ کا وقت بغیر وقفے کے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔

تاہم، جمعہ کے علاوہ ادارے اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک (بغیر وقفے کے) پبلک ڈیلنگ کیلئے توسیعی کاروباری (بینکنگ) اوقات دیکھ سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ اس میں ترمیم نہیں کی جاتی یا واپس نہیں لی جاتی۔

یہ پیشرفت نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کہ سرکاری دفاتر ہفتے میں دو کے بجائے صرف ایک دن کے لیے بند رہیں گے۔

اس سے قبل ہفتہ اور اتوار دونوں چھٹیاں تھیں، اور دفاتر صبح 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے یہ ہدایات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطرفی کے بعد وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے ایک دن بعد جاری کیں۔

SBP

Federal govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div