Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نا جائز امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابلِ تشویش ہے: عمران خان

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے زیرحراست اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے پی ٹی آئی کارکنان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
شائع 12 اپريل 2022 08:39pm
عمران کان۔  فوٹو — فائل
عمران کان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ناجائز حکومت کی جانب سے تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابلِ تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران کی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے زیرحراست اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے پی ٹی آئی کارکنان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف پرمبنی معاشرے کے قیام کے بغیر فلاحی ریاست کا حصول ناممکن ہے، ناجائز امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تنقیدی آوازوں کو ہدف بنایا جانا قابل تشویش ہے۔

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div