Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قیادت کوئی بھی ہو جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا، ترجمان وائٹ ہاؤس

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2022 05:37pm

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قیادت کوئی بھی ہوجمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ قیادت کوئی بھی ہوخوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کلئےک اہم ہے اوراس بات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئینی اورجمہوری اصولوں پرپرامن طریقے سے عملدرآمد پریقین رکھتے ہیں اورقانون کی حکمرانی اورقانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

امریکی صدرکے وزیراعظم شہبازشریف کو فون کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فون کالز کے بارے میں اس وقت میرے پاس کہنے کوکچھ نہیں ہے۔

پاکستان

Washington

America

JEN PSAKI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div