Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالیں گے: شاہد آفریدی

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے، اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔
شائع 11 اپريل 2022 10:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالیں گے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو 23 ویں وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "امید کرتا ہوں وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے"۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے، اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی ٹوئٹ میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیراعظم محمد شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔

Shahid Afridi

Tweet

Prime Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div