Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نئے وزیراعظم کا انتخاب کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے سردار ایاز صادق نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول بھی بتایا، جس کے تحت وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
شائع 10 اپريل 2022 10:46am

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے سردار ایاز صادق نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول بھی بتایا، جس کے تحت وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 3 بجے تک مکمل کی جائے گی اور نئے وزیراعظم کا انتخاب پیر ہوگا۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کلئےا پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11بجے طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں وقت تبدیل کر دیا گیا، اب اجلاس دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔

بعدازاں ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

opposition

اسلام آباد

imran khan

no confidence motion

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div