Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

عدم اعتماد کی کارروائی، وزیراعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان کی قومی اسمبلی آمد

ریحام خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے کیونکہ انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2022 11:46am
ریحام۔ اسکرین گریب
ریحام۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔

ریحام خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے کیونکہ انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔

انہوں نے کہاکہ خود غرض شخص واپس عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے عوام میں جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈالر 190 پر پہنچ چکا ہے، ان کا لمبی تقریریں کرنے کا جو پلان ہے اور اجلاس کو کچھ دنوں تک بڑھانے کی جو سازش کرنا چاہ رہے ہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو شاید بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب بات سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالا دستی قانون کی پاس سداری ہر شہری پر لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔

imran khan

PTI government

Reham Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div