Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے...
شائع 07 اپريل 2022 10:24am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، آئی سی سی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ میں عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میں عمدہ کارکردگی کے بعد آل ٹائم او ڈی آئی بیٹینگ رینکنگ میں 15ویں نمبر پر پہنچ گئے، اس درجہ بندی میں سچن ٹنڈولکر 15ویں سے 16ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

آل ٹائم رینکنگ کا انحصار کریئر کے دوران کسی ایک موقع پر حاصل کئے گئے ریٹنگ پوائنٹس پر ہوتا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کے ریٹنگ پوائنٹس 887 ہیں جبکہ بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ان سے آگے نکل چکے ہیں۔

آل ٹائم رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز آج بھی 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ 931 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ظہیر عباس کا دوسرا نمبر ہے۔

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div