Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بابراعظم کو ملنے والی گاڑی کی قیمت کیا ہے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سیریز کے بہترین کھلاڑی کپتان بابراعظم قرار پائے جن کو لگژری جیپ( BAIC BJ40 Plus 2022)بطور مین آف دی سیریز ملی۔
شائع 06 اپريل 2022 10:08am

لاہور:پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بطور مین آف دی سیریز ملنے والی گاڑی کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین لاہور میں کھیلی گئی 3ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی، سیریز کے بہترین کھلاڑی کپتان بابراعظم قرار پائے جن کو لگژری جیپ( BAIC BJ40 Plus 2022)بطور مین آف دی سیریز ملی۔

جیپ کی قیمت کچھ دن پہلے 7,685,000 روپے تھی تاہم کمپنی نے اب اس کی قیمت میں 514,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے اور اس کی نئی قیمت 8,199,000 روپے ہے۔

واضح رہے کہ 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم اور قومی ٹیم کے مابین لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سنسنی خیز ون ڈے سیریز کھیلی گئی۔

پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جیت حاصل کی جبکہ آخری 2 میچ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے جیتے۔

کپتان بابراعظم نے 3 میچوں میں 276 رنز بنائے جس میں 2 میچ وننگ سنچریاں شامل ہیں ، پاکستانی کپتان نے متعدد ون ڈے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین4000رنز مکمل کرنےوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے،وہ ون ڈے میں تیز ترین15 سنچریاں بنانے والے بھی بن گئے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا 100 واں کیچ بھی پکڑا، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے 12 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے،بابر اعظم کو شاندار بلے بازی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

lahore

Baber Azam

odi series

PAK VS AUS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div