Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

ملک بھر کے تمام بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
شائع 04 اپريل 2022 11:39am
رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا گیا ہے ___ فوٹو فائل
رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا گیا ہے ___ فوٹو فائل

اسلام آباد: زکٰوة کٹوتی کی وجہ سے آج ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ سیونگ، نفع نقصان اور دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی۔

تاہم بینک نے واضح کیا کہ جن کھاتوں میں نصاب سے کم رقم ہے، اس میں زکٰوۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ تمام بینکوں اورترقیاتی مالیاتی اداروں میں آج عوامی لین دین بند رہے گا۔

SBP

Ramadan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div