Aaj.tv Logo

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران صرف ایک اموات ہوئی جبکہ 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,361 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,525,466 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 466 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 683 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 127 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 19ہزار 106،اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 088، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 710 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 276 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزیدایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے پنجاب میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,558افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں8097، خیبرپختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں1023، بلوچستان میں 378اور گلگت بلتستان میں 191اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار 992 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 365 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح0.94 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے117 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 113 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 167کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 285 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 561 ہزار 228 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔