Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے...
شائع 28 مارچ 2022 01:38pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

اگر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نظر آتی ہے تو نوٹس جاری کرے،عدالت نے 6 اپریل کو فریقین سے مزید دلائل طلب کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم میں وزیراعظم اور وزراء پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت کی معاونت کیلئے پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کے پی کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے خلاف حتمی کارروائی نہ کریں، الیکشن کمیشن کسی کو آئندہ سماعت تک نہ ہی نا اہل کرے گا اور جرمانہ بھی عائد نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود ہی کوڈ اف کنڈکٹ جاری کیا کہ باقی پارلیمنٹیرین تو کر سکتے ہیں کہ وزیراعظم اور وزرا نہیں کر سکتے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کوڈ اف کنڈکٹ کے ذریعے الیکشن ایکٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر قانونی نکات پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے 6 اپریل کیس سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کر دیا۔

ECP

Prime Minister

pm imrankhan

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div