Aaj.tv Logo

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 05افراد جان سے گئے جبکہ 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,345 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,523,900 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 900 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 730 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 841 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18ہزار 898، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 023، بلوچستان میں 35 ہزار 469، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 695 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 244 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 05 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 345 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,551 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8095، خیبرپختونخوا میں 6315، اسلام آباد میں 1021، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 08 ہزار 239 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 428 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.96 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے231 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 85 ہزار 316 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 962 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 360 ہزار 248 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔