Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کسی کو بھی ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی: شیخ رشید

وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ممبر ہی ریڈ زون میں داخل ہوسکیں گے۔
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2022 07:31pm
شیخ رشید کی تصاویر : یوٹیوب/پی ٹی وی نیوز کے ذریعے اسکرینگراب
شیخ رشید کی تصاویر : یوٹیوب/پی ٹی وی نیوز کے ذریعے اسکرینگراب

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے غلطی کی توسزا بھی بھگتیں گے، پی ٹی آئی کو ایک دن کےجلسےکی اجازت دی ہے، پریڈگراؤنڈ میں عوام کا سمندر ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو دبئی سے لایا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جام عبدالکریم آئیں گے تو گرفتار کرلیا جائے گا، جو قانون کو ہاتھ میں لے گا، اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل ڈالیں گے اور گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد ملک دشمنوں کی سازش سے قوم کو آگاہ کروں گا مزید کہا کہ وزارت داخلہ فوج کو بھی طلب کرسکتی ہے اور وزارت داخلہ 24 گھنٹے کھلی ہے، کوشش ہے امن وامان کامسئلہ نہ ہو۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نےغلطی کی توسزابھی بھگتیں گے، پی ٹی آئی کوایک دن کےجلسےکی اجازت دی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پریڈگراؤنڈ میں عوام کا سمندر ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج 2بجےسیاسی کمیٹی کا اجلاس ہونا ہے،اپوزیشن نےعمران خان کومقبولیت کی معراج پرپہنچادیاہے، وزیراعظم کوایمرجنسی کی رائےدی تھی مستردہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ممبر ہی ریڈ زون میں داخل ہوسکیں گے۔

PTI governemt

Sheikh Rasheed

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div