Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

دارالحکومت میں امن و امان اور سیاسی جلسوں کے متعلق وزارت داخلہ میں اجلاس طلب

اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری اضافی نفری لانے کا فیصلہ کیا گیا، سیاسی جلسوں کی سکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2022 11:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزارت داخلہ میں امن و امان اور دارالحکومت میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، سیکریٹری داخلہ سمیت اسلام آباد، راولپنڈی کی انتظامیہ اور اعلی پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے جلسوں سے دارالحکومت کے شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے جلسے مختص کردہ مقامات پر ہی کریں۔

اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری اضافی نفری لانے کا فیصلہ کیا گیا، سیاسی جلسوں کی سکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔

اسلام آباد

Sheikh Rashid

security

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div