Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈلن البرائٹ 84برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

مریکا کی سابق وزیرخارجہ میڈلین البرائٹ کا انتقال کینسر کے باعث ہوا، ان کا انتقال 84 سال کی عمر میں ہوا، خاندانی ذرائع
شائع 24 مارچ 2022 09:15am

واشنگٹن :امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈلن البرائٹ 84برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، امریکا کی سابق وزیرخارجہ میڈلین البرائٹ انتقال کر گئیں، 84سالہ میڈلن البرائٹ کا انتقال کینسرکے باعث ہوا، وہ امریکاکی پہلی خاتون وزیرخارجہ تھیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور میں وزیرخارجہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینے والی میڈلین البرائٹ نے اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل مندوب کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے تھے۔

سابق وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ 2017 میں اس وقت ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے منظر عام پر آئیں جب انہوں نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خود کو بطور مسلمان رجسٹر کرانے کا اعلان کیا ،اس وقت مسلمانوں کخلااف بھرپور طریقے سے مہم چلائی جا رہی تھی تو میڈلین البرائٹ کھل کر مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آئی تھیں۔

میڈلین البرائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پیغام جاری کیا تو فوری طور پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اسے لائک کیا۔

امریکا کی سابق وزیرخارجہ میڈلین البرائٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ عیسائیوں کے فرقے کیتھولک میں پرورش پائیں اور بعد میں وہ اسفقی بن گئیں لیکن پھر معلوم ہوا کہ وہ تو اصل میں یہودی ہیں۔

میڈلین البرائٹ نے کہا کہ وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان کے طور پر رجسٹر ہونے کو تیار ہیں۔اس وقت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے بھی مسلمانوں کو سخت مشکلات درپیش تھیں۔

میڈم سیکریٹری میڈلین البرائٹ کی 550 صفحات پر مشتمل خود نوشت ہےجس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچپن میں جب ریڈ کراس نے پناہ گزیں بچوں پر دستاویزی فلم بنائی تو اس میں ایک کردار انہوں نے بھی ادا کیا جس کا معاوضہ ایک گلابی رنگ کے چھوٹے سے خرگوش کی شکل میں ملا تھا اس وقت وہ انگلینڈ میں تھیں۔

میڈلین البرائٹ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہیں جب امریکا کا سیکرٹری آف اسٹیٹ بنایا گیا تو بلاشبہ وہ ایک یادگار تجربہ تھا۔

میڈلین البرائٹ پیرائے گوئے، سابق چیکوسلواکیہ میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کیا، سینٹ اور وائٹ ہاؤس میں ملازمتیں کیں، ایک تھنک ٹینک کی سربراہی کی اور یونیورسٹی میں برسوں انٹرنیشنل ریلیشنز کا مضمون پڑھاتی رہیں ۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے 1992 میں جب انہیں اقوام متحدہ میں امریکا کا مستقل سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تو چند لوگ ہی ان سے واقف تھے۔

Washington

Dead

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div