Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں...
شائع 23 مارچ 2022 05:18pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دینے سے ایک دن پہلے اپنا ٹرمپ کارڈ دکھائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے اور اتحادی 27 مارچ کے عوامی جلسے کے بعد پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی ابھی شروع ہوئی ہے میں اس جنگ میں جیت کر ابھروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاک فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور یہ بھی واضح کیا کہ غیر جانبداری کے بارے میں ان کے ریمارکس کی غلط تشریح کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ 12 ویں کھلاڑی ہیں اور اب انہیں ٹیم سے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ووٹ فروخت نہ ہوں اور ہمارے سیاسی نظام سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہو جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری نثار سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیر داخلہ سے ان کے تعلقات 40 سال پرانے ہیں۔

imran khan

Prime Minister

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div