Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

فائز عیسیٰ کا صدارتی ریفرنس سے متعلق بنچ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بارکی درخواست اور صدارتی ریفرنس ایک ساتھ سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دیا جو ایک ساتھ نہیں سنا جاسکتا۔
شائع 23 مارچ 2022 03:23pm
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ __ فائل فوٹو
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ __ فائل فوٹو

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کوخط لکھ کر صدارتی ریفرنس سے متعلق بنچ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

خط میں سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی ریفرنس پر پوری قوم کی نظریں ہیں، بینچ تشکیل پر سینئرترین ججز سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اورنہ ہی لارجر بینچ میں سینئرججوں کو شامل کیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے خط میں کہا کہ بینچ کی تشکیل سے پہلے رولز کو فالونہیں کیا گیا، بینچ میں چوتھے،آٹھویں اور تیرویں نمبر پر شامل ججوں کو شامل کیا گیا، اہم قانونی اورآئینی سوالات ہوں، تو سینئرججوں کو بینچ میں شامل ہونا چاہیے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ خط میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بارکی درخواست اور صدارتی ریفرنس ایک ساتھ سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دیا جو ایک ساتھ نہیں سنا جاسکتا۔

سپریم کورٹ بار کی درخواست آرٹیکل 184 تین کے تحت دائرکی گئی جبکہ صدارتی ریفرنس مشاورتی دائرہ اختیار ہے۔

جسٹس قاضی فائزنے سول سرونٹ کی بطوررجسٹرار تقرری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے خلاف آئین قرار دیا۔

تاہم خط کی نقول سپریم کورٹ ججز،اٹارنی جنرل، صدرسپریم کورٹ بار اور تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی بھیجیں ہیں۔

CJP

Justice Qazi Faez Isa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div