Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایٹم بم گرانے والا امریکا ہمیں کچھ نہ سکھائے، روس

مریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دیا گیا تھا جس پر کریملن نے واشنگٹن کے اس بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ہمیں کچھ سکھانے کا حق نہیں، صدر ولادمیر پیوٹن تعلیمی یافتہ عالمی شخصیت ہیں۔
شائع 17 مارچ 2022 07:18pm
فوٹو —فائل
فوٹو —فائل

ماسکو/ واشنگٹن: روس نے امریکا کو بم گرانے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کو جنگی مجرم کہنے پر معاف نہیں کریں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دیا گیا تھا جس پر کریملن نے واشنگٹن کے اس بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ہمیں کچھ سکھانے کا حق نہیں، صدر ولادمیر پیوٹن تعلیمی یافتہ عالمی شخصیت ہیں اور کسی مملکت کے سربراہ کی جانب سے ایسا بیان دینا ناقبلِ قبول اور ناقابلِ معافی ہے۔

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ مغرب کا عالمی سیاسی اور معاشی غلبہ اختتام پر ہے، یوکرین میں روس کی فوجی مہم پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ہم پر غیر معمولی پابندیاں عائد کرنے کے تازہ ترین اقدامات ایک دور کے خاتمے کی علامت ہیں۔

قبلِ ازیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے پریس بریفنگ کے دوران یوکرین میں جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دینا ان کے دل کی آواز تھی، یوکرین میں روس کی تباہی پر یہ ان کا ذاتی ردِ عمل ہے۔

USA

Ukraine

Putin

Biden

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div