Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ ہاؤس میں صرف اپوزیشن جماعتوں کے ایم این ایز موجود ہیں: یوسف رضا گیلانی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کے اور...
شائع 17 مارچ 2022 04:12pm
Screengrab: BOL NEWS
Screengrab: BOL NEWS

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ایم این ایز نے اپنی حفاظت کیلئے سندھ ہاؤس میں پناہ لی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے ان الزامات کی تردید کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں (سندھ ہاؤس)میں صرف اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی رہ رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد سب سے زیادہ تعداد والی جماعت کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ان کے عہدے سے عدالتی احکامات پر ہٹایا گیا، تحریک عدم اعتماد نہیں، جو کہ ایک جمہوری عمل ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف پر سیاسی صورتحال کو تصادم کی طرف گھسیٹنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ پارلیمنٹ لاجز پر پولیس نے حملہ کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پاس 172 ووٹ کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو 172 ارکان دکھا دیتا۔

پی ٹی آئی نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے کچھ اسمبلی اراکین اپوزیشن کے کہنے پر سندھ ہاؤس میں موجود تھے۔

جبکہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک درجن کے قریب ایم این ایز لاپتہ ہو گئے ہیں۔

تاہم، پی پی رہنماؤں نے حکومت کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی کہ حکمران جماعت کے ایم این ایز اس عمارت میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں صرف پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اراکین ہی ٹھہرے ہوئے تھے کیونکہ انہیں عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل اغوا ہونے کا خدشہ تھا۔

PDM

opposition

PPP

Yousuf Raza Gilani

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div