Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کردیا

وزیردفاع پرویز خٹک نے (ق)لیگ کے رہنماء مونس الٰہی کو آگاہ بھی کردیا اور چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتے، اگرانہیں مسلم لیگ (ن)وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو بن جائیں۔
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2022 08:42pm

اسلام آباد: حکومت نے مسلم لیگ (ق)کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سےانکار کردیا اور اس حوالے سے وزیردفاع پرویز خٹک نے (ق)لیگ کے رہنماء مونس الٰہی کو آگاہ بھی کر دیا۔

پرویزخٹک نے کہاکہ قومی اسمبلی کی 5 سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتے، اگرانہیں مسلم لیگ (ن)وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو بن جائیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پرہی ممکن ہے،ہرمشکل میں آنکھیں دیکھانا مناسب رویہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے (ق) لیگ کے رہنما ءطارق بشیر چیمہ کے بیانات کو بھی توہین آمیز قرار دے دیااور کہا کہ طارق بشیر کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے استعفیٰ دے دیتا۔

وزیردفاع پرویزخٹک کےبیان پرمونس الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا

دوسری جانب وزیردفاع پرویزخٹک کےبیان پرمسلم لیگ (ق) کے رہنماء مونس الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پرویزخٹک سے رابطہ رہتا ہے ہر دوسرے دن بات بھی ہوتی ہے ،وزارت اعلیٰ نہ دینے کےبیان کی وضاحت پرویزخٹک خود کریں۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق)سے متعلق خبر کی تردید کر دی

ادھر اپنے بیان کے کچھ ہی دیر بعد وزیردفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق)سے متعلق خبر کی تردید کر دی ۔

اپنے وضاحتی بیان میں پرویز خٹک کہا کہ ایسا کوئی بیان میڈیا پرجاری نہیں کیا ،میڈیا پر چلنے والی خبرمن گھڑت اوربے بنیاد ہے ،مسلم لیگ (ق)اتحادی ہے اور رہے گی۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ ہرمشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا اب بھی چوہدری برادران ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔

وزیر دفاع پرویزخٹک کے ٹوئٹ پر(ق)لیگ کے رہنماءمونس الہی نے بھی شکریہ کا ٹوئٹ داغ دیا ۔

cm punjab

اسلام آباد

Pervez Elahi

Pervez Khattak

PMLQ

Govt

Moonis Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div