Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

چند دنوں میں عمران خان کو سابق وزیراعظم کہا جائے گا: سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ چند دنوں میں...
شائع 15 مارچ 2022 02:00pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ چند دنوں میں وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ نااہل آدمی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن عمران خان جیسے نااہل حکمرانوں کے شوقین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق ووٹنگ ہوئی تو حکمران جماعت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کہتا تھا کہ اپوزیشن کو رلاؤں گا وہ آج خود رو رہا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ غیر ملکی سازش کے افسانے نہیں بکیں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ عالمی برادری کو عثمان بزدار سے کیا خطرہ ہے؟۔

PPP

Saeed Ghani

Sindh government

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div