Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دشمن قوتیں غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور آرٹلری کور میں ایس ایچ- 15 گنوں کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی ۔
شائع 15 مارچ 2022 11:09am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،جس کی شناخت کر کے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے تاکہ اجتماعی طور پر اس کا مقابلہ کیا جاسکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اورآرٹلری کور میں ایس ایچ-15گنوں کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کے سپہ سالار نےجدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیار ناگزیر ہیں، جدید ترین توپوں کا اضافہ میدان جنگ میں نقل وحرکت اور درستگی کومزید بہتر بنائے گا، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں یقینی طور پر یہ گراں قدراضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز)کا بھی دورہ کیا، جہاں لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک اور فیکلٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

یونیورسٹی کے دورے کے دوران لمزکے اساتذہ اورطلبہ سے گفتگو میں آرمی چیف نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت تیار کرنے پر لمز کے کردار کو سراہا۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ پاکستان متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے، انسانی وسائل ،جدت اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔

آرمی چیف نے مزیدکہا کہ دشمن قوتوں کی غلط معلومات اور پروپیگنڈا قومی ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے، جس کا یکسوئی سے مقابلہ کیا جانا چاہیئے۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div