Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پوپ فرانسس کی یوکرین روس تنازعات کو ختم کرنے کی اپیل

یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعات کے دوران ماریوپول شہدا کا شہر بن چکا ہے، معصوم بچوں اور غیر مسلح شہریوں کی قتل و غارت فوری بند کی جائے۔
شائع 14 مارچ 2022 02:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کھیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے روس سے یوکرین میں شہریوں کے قتلِ عام کو روکنے کی اپیل کردی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 85 سالہ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بچوں اور میٹرنٹی اسپتال پر بمباری کرنا وحشیانہ عمل ہے، روس کو یوکرینی شہریوں کا قتلِ عام بند کردینا چاہیئے اس سے پہلے کہ آبائی شہر قبرستانوں میں تبدیل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعات کے دوران ماریوپول شہدا کا شہر بن چکا ہے، معصوم بچوں اور غیر مسلح شہریوں کی قتل و غارت فوری بند کی جائے۔

پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو مذکرات پر حقیقی توجہ مرکوز کرنی چاہیئے، انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو موثر اور محفوظ بنانا چاہیئے۔

Pope Francis

ukraine war

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div